Wed, September 16, 2026

وزیراعلیٰ مراد علی شاہ بجٹ اسمبلی میں پیش کریں گے

وزیراعلیٰ مراد علی شاہ بجٹ اسمبلی میں پیش کریں گے


کراچی: سندھ حکومت مالی سال 2024-25 کا بجٹ کل پیش کرے گی، جس کا حجم 3 ہزار ارب روپے سے تجاوز کر سکتا ہے۔ وزیراعلیٰ مراد علی شاہ اسمبلی میں بجٹ پیش کریں گے۔ اجلاس سہ پہر 3 بجے ہوگا جس کے لیے قائم مقام گورنر اویس قادر شاہ نے طلبی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

بجٹ اجلاس سے قبل صبح 10 بجے صوبائی کابینہ کا خصوصی اجلاس ہوگا، جس میں بجٹ تجاویز کو حتمی منظوری دی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق، آئندہ مالی سال کے بجٹ میں ترقیاتی منصوبوں کے لیے 160 ارب روپے مختص کیے جا رہے ہیں، جبکہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافے کی تجویز زیر غور ہے۔ بجٹ میں مختلف محکموں کے لیے مجموعی طور پر 1168 ترقیاتی اسکیمیں شامل کی گئی ہیں۔

محکمہ صحت، تعلیم، داخلہ، زراعت، جیل خانہ جات، توانائی، کھیل اور سیاحت کے شعبوں کو خصوصی توجہ دی گئی ہے۔ ٹیکس نظام میں بہتری اور محصولات بڑھانے کی کوششیں بھی بجٹ کا حصہ ہوں گی۔

ٹیگز: