Wed, September 16, 2026

فنی خرابی کے باعث اماراتی کارگو طیارہ کراچی میں اتار لیا گیا

فنی خرابی کے باعث اماراتی کارگو طیارہ کراچی میں اتار لیا گیا

کراچی : جاپان سے دبئی جانے والے اماراتی ایئرلائن کے کارگو طیارے کو دورانِ پرواز انجن میں خرابی کے باعث کراچی ایئرپورٹ پر ہنگامی طور پر اتارنا پڑا۔

پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی (پی اے اے) کے ذرائع کے مطابق طیارہ پاکستان کی فضائی حدود سے گزر رہا تھا کہ اس کے انجن میں اچانک تکنیکی خرابی پیدا ہوگئی۔ صورتحال کے پیشِ نظر کپتان نے فوری طور پر کراچی ایئر ٹریفک کنٹرول سے رابطہ کرکے ایمرجنسی لینڈنگ کی درخواست کی۔

اے ٹی سی کی جانب سے فوری اجازت ملنے پر پرواز EK9801 نے کراچی ایئرپورٹ پر کامیابی اور محفوظ انداز میں لینڈنگ کی۔ حکام کے مطابق واقعے کے دوران کسی جانی نقصان یا زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔

پی اے اے کا کہنا ہے کہ لینڈنگ کے بعد طیارے کا تکنیکی معائنہ شروع کر دیا گیا ہے تاکہ خرابی کی نوعیت کا تعین کیا جا سکے۔

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے بھی شارجہ سے کراچی آنے والی ایک پاکستانی نجی کارگو کمپنی کی پرواز حادثے کا شکار ہوئی تھی، جس میں عملے کے پانچ افراد سوار تھے۔

ٹیگز: