Wed, September 16, 2026

ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفر آباد میں کشمیری سول سوسائٹی سے ملاقات

ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفر آباد میں کشمیری سول سوسائٹی سے ملاقات

راولپنڈی : لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری، ڈی جی آئی ایس پی آر، نے مظفر آباد کا دورہ کیا جہاں انہوں نے آزاد جموں و کشمیر کی سول سوسائٹی کے ساتھ ایک خصوصی نشست کی۔ اس نشست میں پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے سربراہ اور سول سوسائٹی کے نمائندوں کے درمیان سوال و جواب کا تبادلہ ہوا۔

شرکاء نے کشمیر کو پاکستان کی شہ رگ قرار دیتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ کشمیر ہمیشہ پاکستان کے ساتھ رہے گا۔ کشمیریوں نے پاک فوج کو بھارتی جارحیت کے خلاف مضبوط دفاع پر خراج تحسین پیش کیا اور ڈی جی آئی ایس پی آر کو کشمیری روایتی لباس بھی پیش کیا۔

ٹیگز: