Wed, September 16, 2026

ٹانک: تھانہ گومل کے قریب آئی ای ڈی دھماکہ، 6 پولیس اہلکار شہید

ٹانک: تھانہ گومل کے قریب آئی ای ڈی دھماکہ، 6 پولیس اہلکار شہید

ٹانک : ٹانک کے تھانہ گومل کے علاقے میں آج ایک آئی ای ڈی بم دھماکے کے نتیجے میں 6 پولیس اہلکار جان کی بازی ہار گئے۔ شہداء میں تھانہ گومل کے ایڈیشنل ایس ایچ او اسحاق خان بھی شامل ہیں۔

اطلاعات کے مطابق اے پی سی میں سوار اہلکار تھانہ گومل سے ٹانک جا رہے تھے جب دھماکہ ہوا۔ لاشوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے اور سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

صدرِ مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے گہرے رنج و الم کا اظہار کیا ہے۔

ٹیگز: