Wed, September 16, 2026

غرور میں ڈوبا ایک شخص دنیا کے فیصلے نہیں کر سکتا :ایران کی سخت وارننگ

غرور میں ڈوبا ایک شخص دنیا کے فیصلے نہیں کر سکتا :ایران کی سخت وارننگ

تہران: ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ غرور میں ڈوبا ایک شخص دنیا کے فیصلے نہیں کر سکتا، اور اس کا انجام تاریخ کے مشہور ظالم حکمرانوں جیسے فرعون، نمرود اور رضا شاہ جیسا ہو سکتا ہے۔

خامنہ ای نے زور دیا کہ طاقت اور اقتدار عارضی ہیں اور کسی کو بھی تاریخ کے سبق سے غافل نہیں ہونا چاہیے۔

ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے امریکا اور اسرائیل پر ایران میں بدامنی اور فسادات پیدا کرنے کے الزامات عائد کیے اور خبردار کیا کہ کسی بھی جارحیت کی صورت میں ایران بھرپور جواب دے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر امریکا نے حملہ کیا تو اسرائیل اور خطے میں موجود امریکی فوجی اڈے بھی نشانے پر ہوں گے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق، یہ بیانات ایران اور امریکا۔اسرائیل تعلقات میں بڑھتے ہوئے تناؤ اور خطے میں ممکنہ کشیدگی کی نشاندہی کرتے ہیں۔

ٹیگز: