راولپنڈی : سابق آرمی چیف جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ اپنے گھر میں گر کر زخمی ہو گئے ہیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق، جنرل باجوہ کو گرنے سے چوٹیں آئیں۔
آئی ایس پی آر کے بیان کے مطابق، جنرل قمر جاوید باجوہ اس وقت سی ایم ایچ میں زیر علاج ہیں اور ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔