Wed, September 16, 2026

 ملکی سالمیت کے خلاف عناصر کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا، پنجاب میں عوام سے ملاقاتیں جاری رہیں گی؛بلاول بھٹو

 ملکی سالمیت کے خلاف عناصر کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا، پنجاب میں عوام سے ملاقاتیں جاری رہیں گی؛بلاول بھٹو

لاہور: چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے لاہور میں پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں سے ملاقاتوں کے دوران کہا ہے کہ تمام سیاسی جماعتیں اپنے دائرہ کار میں رہ کر سیاست کریں اور ملکی سالمیت کے خلاف کام کرنے والوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔

لاہور میں قیام کے دوران بلاول بھٹو نے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر، ارکان اسمبلی، ٹکٹ ہولڈرز، صحافیوں، کاروباری شخصیات، طلباء یونین اور وکلاء رہنماؤں سے ملاقاتیں کیں۔ اس موقع پر کئی نوجوان طلباء نے بھی پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں کو ہدایت دی کہ وہ بلدیاتی انتخابات میں مخالفین کو ٹف ٹائم دیں۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ وہ خود پنجاب کے گلی محلوں میں جا کر عوام سے ملاقاتیں کرتے رہیں گے اور عوام کے مسائل کے حل کے لیے سرگرم رہیں گے۔ انہوں نے کارکنوں سے کہا کہ وہ خود کو تنہا نہ سمجھیں کیونکہ پارٹی کی ملاقاتیں اور عوامی رابطے جاری رہیں گے۔

ٹیگز: