Wed, September 16, 2026

بارودی مواد تیار کرتے ہوئے دھماکا، سوراب میں 18 دہشتگرد مارے گئے

بارودی مواد تیار کرتے ہوئے دھماکا، سوراب میں 18 دہشتگرد مارے گئے

راولپنڈی: ضلع سوراب میں دھماکا خیز مواد سے بھری گاڑی تیار کرنے کے دوران دھماکا ہوگیا، جس کے نتیجے میں 8 دہشتگرد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ابتدائی دھماکے کے بعد دہشتگردوں کی جانب سے ذخیرہ کیا گیا بارودی مواد بھی پھٹ گیا، جس سے ملحقہ علاقے میں 3 شہری شہید ہوگئے۔

واقعے کے فوراً بعد سکیورٹی فورسز اور پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ کلیئرنس آپریشن کے دوران مزید 10 دہشتگرد ہلاک کردیئے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کارروائی کے نتیجے میں مجموعی طور پر 18 دہشتگرد ہلاک ہوئے، جبکہ علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری رکھا گیا۔

ٹیگز: