ممبئی : بالی ووڈ سٹار اجے دیوگن جلد ہی ٹیلی ویژن پر ایک نئے انداز میں نظر آئیں گے۔ اداکار مقبول کرائم پروگرام کے آنے والے سیزن کی میزبانی کی ذمہ داری سنبھالنے جارہے ہیں، جس کا آغاز 31 اگست 2026 سے ہوگا۔
نئے سیزن میں حقیقی واقعات سے متاثرہ جرائم کی کہانیاں ناظرین کے سامنے پیش کی جائیں گی۔ جاری کیے گئے پرومو میں اجے دیوگن سنجیدہ انداز میں لوگوں کو اپنے اردگرد کے ماحول اور حالات کے حوالے سے محتاط رہنے کا پیغام دیتے نظر آئے۔
اجے دیوگن کا کہنا ہے کہ اس پروگرام سے وابستہ ہونا ان کے لیے ایک اہم ذمہ داری ہے، کیونکہ اس کے ذریعے ناظرین کو معاشرے میں پیش آنے والے واقعات سے آگاہ کرنے کی کوشش کی جائے گی۔
پروگرام کا نیا سیزن 31 اگست کو رات 10:30 بجے بھارتی ٹی وی چینلز پر نشر کیا جائے گا۔