Wed, September 16, 2026

چین سے پاکستان میں مزید 100بسیں روانہ

 چین سے پاکستان میں مزید 100بسیں روانہ

لاہور: چین سے 100 جدید، ماحول دوست اور مکمل الیکٹرک بسیں پنجاب کے لیے روانہ ہو گئی ہیں، جو جلد ہی صوبے کے مختلف پسماندہ علاقوں میں سروس کا آغاز کریں گی۔

پنجاب کی وزیر اعلیٰ مریم نواز نے اعلان کیا ہے کہ یہ بسیں ابتدائی طور پر میانوالی، اوکاڑہ، ننکانہ صاحب، مظفرگڑھ، وہاڑی اور پاکپتن میں چلائی جائیں گی، جہاں ماضی میں پبلک ٹرانسپورٹ کا باقاعدہ نظام موجود نہیں تھا۔

وزیراعلیٰ کے مطابق، ہر بس میں مفت وائی فائی، جدید ٹکٹنگ نظام اور معذور افراد کے لیے مخصوص سہولیات دستیاب ہوں گی، جبکہ کرایہ صرف 20 روپے رکھا گیا ہے تاکہ عام شہریوں پر مالی بوجھ نہ پڑے۔

یہ پہلا موقع ہے کہ پنجاب کے کم ترقی یافتہ علاقوں میں الیکٹرک پبلک ٹرانسپورٹ فراہم کی جا رہی ہے، جو نہ صرف جدید ترین ٹیکنالوجی سے آراستہ ہوگی بلکہ شہریوں کو ایک محفوظ، پُرسکون اور باوقار سفر کی سہولت بھی فراہم کرے گی۔

وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ یہ اقدام صوبے کے دیہی اور دور دراز علاقوں میں ترقی لانے اور عوام کو سہولتیں پہنچانے کی طرف ایک اہم پیش رفت ہے۔

ٹیگز: