لاہور: وزارت اطلاعات و ثقافت کی جانب سے آج جشنِ آزادی کے سلسلے میں الحمراء کلچرل کمپلیکس میں میوزک کنسرٹ منعقد کیا جا رہا ہے۔
پاکستان کے نامور فنکار عاطف اسلم، سجاد علی، بلال سعید اور شائے گل اس موقع پر پرفارم کریں گے، جبکہ پروگرام میں پنجابی ثقافت کی جھلک بھی پیش کی جائے گی۔
وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے سیاسی سرگرمیوں کے بجائے اس موقع پر اتحاد اور جشن منانے پر زور دیا ہے۔