Wed, September 16, 2026

معرکہ حق کی شاندار کامیابی نے جشنِ آزادی کو نئی جان دے دی

معرکہ حق کی شاندار کامیابی نے جشنِ آزادی کو نئی جان دے دی

لاہور : آزادی کے جشن کی تیاریاں پورے جوش و خروش کے ساتھ جاری ہیں اور ہر طرف خوشیوں کا سماں ہے۔ معرکہ حق میں زبردست فتح نے جشنِ آزادی کو خاص شان بخشی ہے اور اس کامیابی نے عوام کے دلوں میں جوش و جذبہ دوگنا کر دیا ہے۔

گھر، سڑکیں، عمارتیں سب نے سبز و سفید روشنیوں سے خود کو سجایا ہوا ہے۔ بازاروں میں جھنڈیوں، بیجز اور رنگ برنگے آرائشی سامان کی خریداری میں بھی تیزی دیکھنے میں آ رہی ہے۔ لوگ جشن منانے کے لیے بے حد پرجوش ہیں اور ہر چہرے پر خوشی کی چمک نظر آ رہی ہے۔

سکھر میں بینظیر بھٹو فلائی اوور بھی رنگ برنگی روشنیوں سے جگمگا اٹھا، جس نے شہر کی رونق کو دوبالا کر دیا۔ کراچی میں گورنر ہاؤس میں منعقدہ تقریب میں ماحول خوشیوں سے بھرپور تھا۔ معروف گلوکار عاطف اسلم نے اپنی دلکش آواز سے تقریب میں جان ڈال دی اور گورنر سندھ بھی ان کے فن کے دیوانے ہو گئے۔

یہ جشن صرف آزادی کا موقع نہیں بلکہ اتحاد، محبت اور جذبۂ حب الوطنی کا پیغام بھی ہے، جو ہر دل کو جوڑ کر ایک نئے جذبے سے بھر دیتا ہے۔

ٹیگز: