ٹرینیڈاڈ : پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کا آخری اور فیصلہ کن مقابلہ آج شام ساڑھے چھ بجے پاکستانی وقت کے مطابق تروبا میں کھیلا جائے گا۔
یاد رہے کہ سیریز اس وقت 1-1 سے برابر ہے۔ پہلا میچ پاکستان نے 5 وکٹوں سے جیتا تھا، جبکہ دوسرا میچ ویسٹ انڈیز نے اپنے نام کیا۔ اب دونوں ٹیمیں آج کا میچ جیت کر سیریز اپنے نام کرنے کی بھرپور کوشش کریں گی۔
پاکستانی ٹیم کی قیادت اس بار نوجوان آل راؤنڈر سلمان آغا کے سپرد ہے، جبکہ ویسٹ انڈیز کی قیادت تجربہ کار وکٹ کیپر بلے باز شائے ہوپ کر رہے ہیں۔
کرکٹ شائقین کی نظریں اس اہم میچ پر جمی ہوئی ہیں، جو ایک کانٹے دار اور دلچسپ مقابلہ ثابت ہو سکتا ہے۔