Wed, September 16, 2026

ایران میں پاکستانیوں پر حملہ، 8 افراد جاں بحق

ایران میں پاکستانیوں پر حملہ، 8 افراد جاں بحق

ایران :ایرانی صوبے سیستان و بلوچستان کے مہرستان علاقے میں پیش آنے والے ایک دلخراش واقعے میں 8 پاکستانی مکینکس کو فائرنگ کا نشانہ بنا کر قتل کر دیا گیا۔

مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ افغان سرحد کے قریب واقع ایک آٹو ورکشاپ میں پیش آیا جہاں مسلح افراد نے گھس کر مزدوروں کو پہلے باندھا اور بعد ازاں گولیاں مار دیں۔

سفارتی ذرائع کے مطابق جاں بحق افراد پاکستان کے صوبہ پنجاب سے تعلق رکھتے تھے اور وہاں کاروں کی مرمت کا کام کر رہے تھے۔ مقتولین میں ورکشاپ کے مالک دلشاد اور اس کا بیٹا نعیم بھی شامل ہیں، جب کہ دیگر کی شناخت جعفر، دانش اور ناصر کے ناموں سے کی گئی ہے۔

ایرانی حکام اس واقعے کی مکمل تفتیش کر رہے ہیں، جب کہ پاکستانی حکام نے بھی تحقیقات میں تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔ جاں بحق پاکستانیوں کی میتیں وطن واپس بھیجنے کے لیے انتظامات جاری ہیں۔

ٹیگز: