Wed, September 16, 2026

انٹرا پارٹی الیکشن: بلاول بھٹو چیئرمین، ہمایوں خان سیکرٹری جنرل منتخب

انٹرا پارٹی الیکشن: بلاول بھٹو چیئرمین، ہمایوں خان سیکرٹری جنرل منتخب

اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کے داخلی انتخابات کا عمل مکمل ہو گیا، جس کے نتیجے میں بلاول بھٹو زرداری ایک بار پھر پارٹی کی قیادت کے لیے چیئرمین منتخب ہو گئے۔

پارٹی کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ انٹرا پارٹی الیکشن کے نتائج کا باضابطہ اعلان کر دیا گیا ہے۔ بلاول بھٹو زرداری کو چیئرمین منتخب کیے جانے کے ساتھ ساتھ دیگر اہم عہدوں پر بھی نئی تعیناتیاں عمل میں لائی گئی ہیں۔

اعلامیے کے مطابق ہمایوں خان کو پیپلز پارٹی کا سیکرٹری جنرل مقرر کیا گیا ہے، جبکہ ندیم افضل چن کو سیکرٹری اطلاعات اور آمنہ پراچہ کو سیکرٹری فنانس کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔

یہ انتخابات پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ اسلام آباد میں منعقد ہوئے، جہاں انتخابی عمل کی نگرانی فوزیہ حبیب نے بطور مرکزی الیکشن کنوینئر انجام دی۔

ٹیگز: