Wed, September 16, 2026

14 اپریل سے ملک میں شدید گرمی کی لہر کا امکان، پی ڈی ایم اے کا الرٹ

14 اپریل سے ملک میں شدید گرمی کی لہر کا امکان، پی ڈی ایم اے کا الرٹ

لاہور : پی ڈی ایم اے نے ملک میں 14 اپریل سے ہیٹ ویو کی پیشگوئی کرتے ہوئے الرٹ جاری کر دیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ، جنوبی پنجاب اور بلوچستان میں درجہ حرارت میں غیر معمولی اضافہ متوقع ہے۔

پنجاب کے بالائی علاقوں میں درجہ حرارت معمول سے 4 تا 6 ڈگری زائد رہنے کی توقع ہے۔ ریلیف کمشنر پنجاب نبیل جاوید نے کمشنرز و ڈپٹی کمشنرز کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق گرمی کے باعث گرد آلود ہواؤں اور طوفانی کیفیت پیدا ہو سکتی ہے۔ شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور کاشتکاروں کو فصل و جانوروں کے تحفظ کے لیے پیشگی اقدامات کی ہدایت کی گئی ہے۔

موبائل ہیلتھ ٹیمیں ہیٹ سٹروک کے مریضوں کے علاج کے لیے متحرک رہیں گی۔

ٹیگز: