Wed, September 16, 2026

سائبر کرائم ونگ کو عدالت کی سرزنش، چینلز بند کرنے کی اجازت مسترد

سائبر کرائم ونگ کو عدالت کی سرزنش، چینلز بند کرنے کی اجازت مسترد

اسلام آباد:اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے ایک اہم فیصلہ سناتے ہوئے 27 یوٹیوب چینلز کی بندش کے حکم کو کالعدم قرار دے دیا ہے اور 11 درخواست گزاروں کو ریلیف فراہم کیا ہے۔ یہ فیصلہ ایک ماتحت عدالت کے فیصلے کے خلاف اپیل پر دیا گیا۔

عدالت میں سماعت کے دوران ایڈیشنل سیشن جج محمد افضل ماجوکہ نے سائبر کرائم ونگ کے پراسیکیوٹر پر سخت اظہارِ ناراضی کرتے ہوئے سوال اٹھایا کہ:

"کس قانون کے تحت آپ یوٹیوب چینلز بند کروا سکتے ہیں؟ آپ عدالتی اختیارات کا غلط استعمال کر رہے ہیں۔"
جج نے مزید کہا کہ ایسے لگ رہا ہے جیسے سرکاری ادارے عدالت سے اپنا کام کروانا چاہتے ہیں، جو ناقابلِ قبول ہے۔ ساتھ ہی عدالت نے خبردار کیا کہ جن درخواستوں پر وکلا پیش نہیں ہوئے، وہ خارج کر دی جائیں گی۔

بعد ازاں عدالت نے فیصلہ محفوظ کیا اور پھر 11 شہریوں کے حق میں فیصلہ سناتے ہوئے یوٹیوب چینلز بند کرنے کا حکم ختم کر دیا۔

ٹیگز: