اسلام آباد:پاکستان اب دنیا کے 5 ممالک میں شامل ہو گیا ہے جہاں مصنوعی ذہانت (اے آئی) کا استعمال سب سے زیادہ ہے۔ شوارٹز ریزمین انسٹی ٹیوٹ کے ایک حالیہ سروے کے مطابق، پاکستان 21 ممالک میں چوتھے نمبر پر ہے، جس کے بعد بھارت، کینیا اور برازیل پہلے تین پوزیشنز پر ہیں۔
سروے میں 65 فیصد پاکستانیوں نے اے آئی کو مثبت یا اچھی نظر سے دیکھا، جبکہ 13 فیصد نے منفی رائے دی۔ ترقی پذیر ممالک میں اے آئی کو معاشی ترقی اور روزگار کے مواقع کے طور پر تسلیم کیا جا رہا ہے۔
ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ اداروں کو اے آئی کے اخلاقی اور ذمہ دارانہ استعمال کے لیے پالیسیز تیار کرنی ہوں گی تاکہ اس ٹیکنالوجی کا غلط استعمال نہ ہو۔ پاکستان میں 146 ملین سے زائد براڈ بینڈ صارفین کے باعث اے آئی کی مقبولیت میں مزید اضافہ متوقع ہے۔