ممبئی :بگ باس 19 کے میزبان سلمان خان کو گینگسٹر لارنس بشنوئی کی جانب سے جان سے مارنے کی دھمکیاں ملنے کے بعد شو کی سیکیورٹی میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔ حفاظتی وجوہات کی بناء پر اب شو میں کوئی لائیو آڈینس شامل نہیں ہو سکے گی۔ شو کی ٹیم نے 600 سے زائد سیکیورٹی اہلکار تعینات کر رکھے ہیں جو 24 گھنٹے شفٹوں میں کام کر رہے ہیں۔ اس پابندی کا مقصد سلمان خان کی حفاظت اور شو کی روانی برقرار رکھنا ہے۔