Wed, September 16, 2026

اسلام آباد اور دیگر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

اسلام آباد اور دیگر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

اسلام آباد : محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ آج اسلام آباد اور ملک کے کچھ پہاڑی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔ ملک کے زیادہ تر حصے آج گرم اور خشک رہیں گے، لیکن کشمیر اور قریبی پہاڑی علاقوں میں شام کے بعد بادل چھا سکتے ہیں اور کہیں کہیں بارش ہو سکتی ہے۔

اسلام آباد اور پوٹھوہار میں تیز ہوائیں چلیں گی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ کوہستان، مانسہرہ اور ایبٹ آباد میں بھی بارش ہو سکتی ہے۔

سندھ کے شہروں کراچی، حیدرآباد، ٹھٹھہ، جامشورو اور دادو میں بھی بارش کا امکان ہے، جبکہ بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں بھی کہیں بارش ہو سکتی ہے۔ گلگت بلتستان میں موسم زیادہ تر گرم اور خشک رہے گا۔

آزاد کشمیر میں بھی کچھ جگہوں پر بارش کی توقع ہے۔ گزشتہ دنوں سندھ اور بلوچستان میں تیز ہواؤں اور بارش ہوئی ہے۔ کراچی کے ڈی ایچ اے فیز 2 میں سب سے زیادہ 33 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی، جبکہ ماڑہ میں 30، پسنی میں 11، لسبیلہ میں 10 اور گوادر میں 5 ملی میٹر بارش ہوئی۔

ٹیگز: