Wed, September 16, 2026

تھائی لینڈ نے کمبوڈیا سے امن معاہدہ معطل کر دیا

تھائی لینڈ نے کمبوڈیا سے امن معاہدہ معطل کر دیا

بینکاک: تھائی لینڈ نے کمبوڈیا کے ساتھ امریکی حمایت سے طے پانے والے امن معاہدے کو اس وقت معطل کر دیا جب سرحدی علاقے میں ہونے والے بارودی سرنگ کے دھماکے میں دو تھائی فوجی زخمی ہو گئے۔

تھائی لینڈ کے وزیراعظم انوتین چرنیوراکل نے اس واقعے کے بعد کہا کہ معاہدہ اس وقت تک معطل رہے گا جب تک کمبوڈیا تھائی لینڈ کے مطالبات کو تسلیم نہیں کرتا۔ انہوں نے اس بات کا بھی عندیہ دیا کہ اس معاملے کے حل تک امن کی صورتحال میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی۔

دوسری جانب کمبوڈیا کی حکومت نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ وہ امن معاہدے کی تکمیل کے لیے پُرعزم ہیں اور اسے برقرار رکھنے کی خواہش رکھتے ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ دونوں ممالک کے درمیان سرحدی جھڑپوں کے بعد، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی موجودگی میں تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے درمیان ایک امن معاہدہ طے پایا تھا تاکہ سرحد پر امن قائم رکھا جا سکے۔ لیکن حالیہ واقعے کے بعد اس معاہدے کی معطلی نے دونوں ممالک کے تعلقات میں نئی کشیدگی پیدا کر دی ہے

ٹیگز: