تہران : ایران کی پاسدارانِ انقلاب نے اعلان کیا ہے کہ وہ “آپریشن وعدہ صادق 4” کے تحت امریکی اور اسرائیلی فوجی اہداف پر حملوں کی نئی لہر شروع کر دی ہے۔ ان حملوں میں عراق کے اربیل شہر، بحرین میں امریکی بحریہ کا ہیڈ کوارٹر، اور اسرائیل کے تل ابیب اور حیفہ میں فوجی مراکز نشانہ بنائے گئے۔
ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ مختلف طاقتور میزائل استعمال کیے گئے، جن میں کچھ کے وارہیڈ کا وزن ایک ٹن کے قریب تھا۔ اسرائیل میں بن گوریان ایئرپورٹ کو نقصان پہنچا اور متعدد افراد زخمی ہوئے، جبکہ لبنان اور متحدہ عرب امارات میں بھی حملے کیے گئے۔ سعودی عرب نے بعض میزائل اور ڈرونز کو ناکارہ بنایا، اور بحرین میں سائرن بجنے کی اطلاعات ہیں۔
ایرانی پاسدارانِ انقلاب کی بحریہ کے سربراہ نے خبردار کیا کہ آبنائے ہرمز سے گزرنے والے کسی بھی امریکی یا اتحادی فوجی جہاز کو ایرانی میزائل اور خودکش ڈرونز کے ذریعے نشانہ بنایا جائے گا۔