Wed, September 16, 2026

کراچی ایئرپورٹ خودکش حملہ کیس: عبوری چالان عدالت میں جمع

کراچی ایئرپورٹ خودکش حملہ کیس: عبوری چالان عدالت میں جمع

کراچی: کراچی ایئرپورٹ پر خودکش حملہ کرنے کے معاملے میں انسداد دہشت گردی کی عدالت میں عبوری چالان جمع کر دیا گیا ہے۔ اس چالان میں دو چینی شہریوں اور ایک مقامی شخص کی ہلاکت کا ذکر کیا گیا ہے، اور اس حملے میں چھ افراد زخمی ہوئے ہیں۔

چالان میں یہ کہا گیا ہے کہ خودکش حملہ شاہ فہد نے کیا، جبکہ اس کے ماسٹر مائنڈ بشیر بلوچ اور عبد الرحمان ہیں، جو ابھی تک مفرور ہیں۔ گرفتار ملزمان جاوید اور گل نسا نے اس حملے میں اہم کردار ادا کیا۔ جاوید نے ایئرپورٹ کی ریکی کی اور گل نسا نے بلوچستان سے بارود سے بھری گاڑی کراچی پہنچانے میں مدد کی۔

پولیس نے بتایا کہ دھماکے کے وقت جاوید اور سراج ایئرپورٹ پر موجود تھے اور بعد میں دونوں فرار ہو گئے۔ مفرور ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔

ٹیگز: