اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نیشنل پولیس اکیڈمی کا دورہ کیا جہاں انہوں نے زیرِ تربیت اے ایس پیز سے ملاقات کی اور ان کی پیشہ وارانہ تربیت سے متعلق امور کا جائزہ لیا۔
دورے کے دوران وزیر داخلہ نے کہا کہ اے ایس پیز کو جدید خطوط پر معیاری تربیت کی فراہمی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے تربیتی سہولیات کو مزید بہتر بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔
محسن نقوی نے اعلان کیا کہ ایلیٹ ٹریننگ کے پہلے بیچ کا آغاز جلد کیا جائے گا تاکہ پولیس فورس کو نئے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے بہتر طور پر تیار کیا جا سکے۔
انہوں نے کہا کہ جدید تقاضوں سے ہم آہنگ تربیت ہی مؤثر اور پیشہ ور پولیسنگ کی ضمانت ہے، اور اس مقصد کے لیے تمام ضروری اقدامات جاری ہیں۔