Wed, September 16, 2026

وفاقی بجٹ 2025-26: پنشن اور قرضوں کے سود کی ادائیگیوں میں اضافہ

وفاقی بجٹ 2025-26: پنشن اور قرضوں کے سود کی ادائیگیوں میں اضافہ

اسلام آباد: وفاقی بجٹ 2025-26 میں پنشن کی مجموعی ادائیگیاں 1055 ارب روپے تک پہنچ گئی ہیں، جو پچھلے مالی سال کے 1014 ارب روپے سے زیادہ ہیں۔

اس میں سب سے زیادہ رقم مسلح افواج کے ریٹائرڈ ملازمین کو پنشن کے لیے مختص کی گئی ہے، جس کا حجم 742 ارب روپے ہے، جو پچھلے سال کے مقابلے میں 66 ارب روپے زیادہ ہے۔ سول سرکاری ملازمین کی پنشن کے لیے بھی 243 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں، جس میں تقریباً 9 ارب روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

دوسری طرف، قرضوں پر سود کی ادائیگی کا بوجھ بھی بڑھ گیا ہے۔ حکومت اگلے مالی سال میں مقامی قرضوں کے سود کے لیے 7197 ارب روپے اور بیرونی قرضوں کے سود کے لیے 1009 ارب روپے خرچ کرے گی۔

ٹیگز: