Wed, September 16, 2026

  یوٹیوب کی نئی مونیٹائزیشن پالیسی میں تبدیلیوں کا امکان

  یوٹیوب کی نئی مونیٹائزیشن پالیسی میں تبدیلیوں کا امکان

کیلیفورنیا : یوٹیوب نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنی مونیٹائزیشن پالیسی کو جلد ہی اپڈیٹ کرے گا تاکہ مواد تخلیق کرنے والوں کو پیسے کمانے کے مزید بہتر مواقع مل سکیں۔ یوٹیوب کے مطابق، نئی پالیسی جولائی کے وسط تک جاری کر دی جائے گی۔

اس نئی پالیسی میں خاص طور پر آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) کے ذریعے بنائے جانے والے مواد اور بار بار پوسٹ کیے جانے والے ویڈیوز کو مونیٹائز کرنے میں مشکلات پیش آ سکتی ہیں۔ اس کے علاوہ، کم معیار کے مواد سے بھی پیسے کمانا مشکل ہو سکتا ہے۔

یہ خبر سن کر کچھ صارفین کو تشویش ہے کہ یوٹیوب ری ایکشن ویڈیوز کو مونیٹائز کرنے کی اجازت نہ دے، کیونکہ بہت سے چینلز اسی طریقے سے پیسہ کماتے ہیں۔ تاہم، یوٹیوب کے ایک سینئر عہدیدار نے وضاحت دیتے ہوئے کہا ہے کہ ری ایکشن ویڈیوز متاثر نہیں ہوں گے، البتہ اے آئی سے بننے والے مواد، غیر معیاری ویڈیوز اور بار بار اپلوڈ کی جانے والی ویڈیوز پر نئی پالیسی کا اثر پڑ سکتا ہے۔

یہ تبدیلیاں یوٹیوب کی طرف سے مواد کے معیار کو بہتر بنانے اور تخلیق کاروں کو ایک مضبوط پلیٹ فارم فراہم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہیں۔

ٹیگز: