Wed, September 16, 2026

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آبادی کا عالمی دن منایا جا رہا ہے

 پاکستان سمیت دنیا بھر میں آبادی کا عالمی دن منایا جا رہا ہے

لاہور : آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں آبادی کا عالمی دن منایا جا رہا ہے۔ اس دن کا مقصد آبادی کے بڑھنے کی وجہ سے پیدا ہونے والے مسائل پر توجہ مرکوز کرنا اور ان کے حل کی کوشش کرنا ہے۔ اس سال کا تھیم خاص طور پر نوجوانوں پر فوکس کر رہا ہے، جس میں کہا جا رہا ہے کہ نوجوانوں کو ایسے مواقع فراہم کیے جائیں تاکہ وہ آزادی سے خاندان بنانے کا فیصلہ کر سکیں۔

پاکستان کی آبادی تقریباً 24 کروڑ ہے، اور یہ دنیا کا پانچواں سب سے زیادہ آبادی والا ملک بن چکا ہے۔ لیکن یہاں کی 44 فیصد آبادی غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزار رہی ہے، جو بڑھتی ہوئی آبادی کے مسائل کو مزید پیچیدہ بناتا ہے۔

آبادی میں اضافے کا مسئلہ سنگین ہو چکا ہے اور اگر اس پر قابو نہ پایا گیا تو پاکستان کو موسمیاتی تبدیلی، غذائی کمی، پانی کی کمی، بے روزگاری اور نوزائیدہ اموات جیسے مسائل کا سامنا مزید شدت سے ہوگا۔ اس کے لیے صرف حکومتی اقدامات ہی کافی نہیں ہیں، بلکہ عوام میں اس بارے میں شعور بھی اجاگر کرنا ضروری ہے۔

اس بات کا بھی امکان ہے کہ 2027 تک پاکستان کی آبادی آٹھ گنا بڑھ جائے، جو کہ مزید چیلنجز پیدا کر سکتا ہے۔ اس لیے ہمیں بڑھتی ہوئی آبادی کے اثرات کو سنجیدگی سے لینا ہوگا اور اس کا حل نکالنے کے لیے ٹھوس اقدامات کرنے ہوں گے۔

ٹیگز: