Wed, September 16, 2026

وزیراعظم شہباز شریف کا  سمندر پار پاکستانیوں کی ریکارڈ ترسیلات زر پر اظہار تشکر

وزیراعظم شہباز شریف کا  سمندر پار پاکستانیوں کی ریکارڈ ترسیلات زر پر اظہار تشکر

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے دسمبر 2025 میں سمندر پار پاکستانیوں کی جانب سے 3.6 ارب ڈالر کی ریکارڈ ترسیلاتِ زر وطن بھیجنے پر انہیں خراج تحسین پیش کیا۔

وزیراعظم نے اوورسیز پاکستانیوں کو ملکی معیشت کے لیے قیمتی اثاثہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ پوری قوم ان پر فخر کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی اولین ترجیحات میں سمندر پار پاکستانیوں کی فلاح و بہبود شامل ہے۔

شہباز شریف نے اس بات پر زور دیا کہ پراپیگنڈا کو مسترد کر کے وطن کی ترقی میں فعال کردار ادا کرنا سمندر پار پاکستانیوں کی حب الوطنی اور ملک سے محبت کا روشن ثبوت ہے۔

ٹیگز: