Wed, September 16, 2026

امریکا ایرانی عوام کے ساتھ کھڑا ہے، ٹرمپ کا اعلان، ایران کے خلاف کارروائی کے آپشنز زیر غور

امریکا ایرانی عوام کے ساتھ کھڑا ہے، ٹرمپ کا اعلان، ایران کے خلاف کارروائی کے آپشنز زیر غور

واشنگٹن :امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا ایرانی عوام کی مدد کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔ صدر ٹرمپ کے مطابق ایران آزادی کا خواہاں ہے، جو شاید ماضی میں کبھی اس شدت سے دیکھنے میں نہیں آیا۔

صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایران میں جاری مظاہرے بے قابو ہو چکے ہیں، جبکہ مظاہرین کے خلاف کارروائی پر امریکا نے سخت ردعمل ظاہر کیا ہے۔ واضح رہے کہ امریکی صدر اس سے قبل بھی مظاہرین کے قتل کے معاملے پر ایران کو خبردار کر چکے ہیں۔

ادھر امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ امریکا ایران کے فوجی اہداف پر فضائی حملے پر غور کر سکتا ہے۔ اخبار کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ ایران کے خلاف ممکنہ کارروائی کے لیے مختلف آپشنز کا جائزہ لے رہی ہے۔

خطے میں پیدا ہونے والی صورتحال کے باعث امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

ٹیگز: