Wed, September 16, 2026

پاکستانی یوٹیوبر رجب بٹ کا سوشل میڈیا اکاؤنٹس بند کرنے کا فیصلہ، مداحوں میں تشویش

پاکستانی یوٹیوبر رجب بٹ کا سوشل میڈیا اکاؤنٹس بند کرنے کا فیصلہ، مداحوں میں تشویش

لاہور: معروف ٹک ٹاکر اور یوٹیوبر رجب بٹ اس وقت سوشل میڈیا پر ایک نئے تنازعہ کا شکار ہیں، لیکن اس بار ان کی شہرت کا سبب کوئی ویڈیو یا مواد نہیں بلکہ ذاتی زندگی سے جڑا ایک معاملہ ہے، جس کے نتیجے میں انہوں نے اپنا یوٹیوب چینل اور انسٹاگرام اکاؤنٹ عارضی طور پر معطل کر دیے ہیں۔

حال ہی میں رجب بٹ کے خاندانی مسائل سوشل میڈیا پر سامنے آئے، جہاں انہوں نے اپنی والدہ اور بہن کے حق میں پوسٹس شیئر کیں اور اپنی اہلیہ کے ساتھ اختلافات کے حوالے سے کچھ نجی پیغامات بھی افشا ہوئے۔ ان پوسٹس کے بعد سوشل میڈیا پر شدید ردِ عمل دیکھنے کو ملا اور معاملہ تیزی سے تنازع میں بدل گیا۔

قریبی ذرائع کے مطابق، بڑھتی ہوئی تنقید اور ذاتی معاملات کی غیر ضروری تشہیر کے باعث رجب بٹ نے اپنے انسٹاگرام، یوٹیوب اور ٹک ٹاک اکاؤنٹس عارضی طور پر بند کرنے کا فیصلہ کیا۔ ایک قریبی دوست نے تصدیق کی کہ یہ اکاؤنٹس مستقل طور پر حذف نہیں کیے گئے بلکہ رجب بٹ نے انہیں وقتی طور پر معطل کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق، رجب بٹ نے یہ قدم ذہنی دباؤ سے بچنے اور موجودہ صورتحال کو بہتر انداز میں سنبھالنے کے لیے اٹھایا ہے، اور امکان ہے کہ وہ جلد ہی سوشل میڈیا پر واپس آئیں گے۔ ان کے مداحوں میں اس فیصلے پر تشویش پائی جا رہی ہے، جبکہ کچھ افراد اسے ایک دانشمندانہ فیصلہ سمجھ رہے ہیں۔
 
 

ٹیگز: