Wed, September 16, 2026

پاکستان سپر لیگ کی تاریخ میں پہلی بار پلیئرز آکشن کا آغاز

پاکستان سپر لیگ کی تاریخ میں پہلی بار پلیئرز آکشن کا آغاز

لاہور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے گیارھویں سیزن میں پہلی بار کھلاڑیوں کی سلیکشن آکشن کے ذریعے کی جا رہی ہے، جو کہ ایک نیا اور دلچسپ تجربہ ہے۔

 لاہور میں ہونے والی تقریب میں آٹھ ٹیموں کے لیے کھلاڑیوں کا انتخاب آکشن کے ذریعے کیا گیا، جو کہ پہلے ڈرافٹنگ کے طریقہ کار کے بجائے نیا ہے۔

آل راؤنڈرز کی پہلی لاٹ میں فہیم اشرف کو اسلام آباد یونائیٹڈ نے 8 کروڑ 50 لاکھ روپے میں خریدا۔ تاہم، دیگر آل راؤنڈرز جیسے عماد وسیم، محمد جنید، مہدی حسن میراز، حسین طلعت اور چند دیگر کھلاڑیوں کو کسی فرنچائز کی طرف سے دلچسپی نہیں مل سکی۔

دوسری لاٹ میں، آسٹریلوی کھلاڑی ڈیوڈ وارنر کو کراچی کنگز نے 7 کروڑ 90 لاکھ روپے میں خرید لیا، جبکہ جنوبی افریقہ کے رائیلی روسو کو 5 کروڑ 55 لاکھ روپے میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اپنے اسکواڈ میں شامل کیا۔

ملتان سلطانز کی ٹیم اب نئے مالکان کے ساتھ 'راولپنڈی' کے نام سے ایونٹ میں حصہ لے گی۔ پی ایس ایل الیون کی پلیئرز آکشن میں 880 کھلاڑیوں نے رجسٹریشن کرائی ہے اور پی ایس ایل کا آغاز 26 مارچ کو ہوگا۔

ٹیگز: