Wed, September 16, 2026

امریکا کا نیٹو میں کمانڈرز کے عہدے یورپ کو منتقل کرنے کا فیصلہ

امریکا کا نیٹو میں کمانڈرز کے عہدے یورپ کو منتقل کرنے کا فیصلہ

واشنگٹن : امریکا نے نیٹو کے مختلف کمانڈروں کے اہم عہدے یورپی ممالک کو منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کا مقصد نیٹو کے اتحاد کو مزید مستحکم بنانا ہے۔ امریکا کا کہنا ہے کہ وہ نیٹو کو ختم کرنے کی بجائے اسے زیادہ مضبوط دیکھنا چاہتا ہے، اور اس عمل کے ذریعے اتحادی ممالک کو اپنے دفاعی اخراجات میں شریک کرنے کی کوشش کی جائے گی۔

اس سلسلے میں، امریکا نے نیٹو کی نیپلز کمانڈ جو جنوبی یورپ کی حفاظت کی ذمہ دار ہے، اٹلی کے سپرد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اسی طرح، شمالی یورپ کے دفاع کے لیے کمانڈ برطانیہ کو منتقل کیا جائے گا۔ امریکا برطانیہ میں میری ٹائم کمانڈ سنبھالے گا، جو برطانوی دفاعی امور سے متعلق ہو گی۔

یہ تبدیلیاں امریکا کی اس حکمت عملی کا حصہ ہیں جس کے تحت یورپی اتحادیوں کو دفاع میں زیادہ فعال کردار دینے کی کوشش کی جا رہی ہے، تاکہ امریکا پر دفاعی اخراجات کا بوجھ کم ہو سکے۔ تاہم، ان تبدیلیوں کو مکمل ہونے میں چند مہینے لگ سکتے ہیں۔خیال رہے کہ یہ خبر ابتدائی طور پر فرانس کے ایک جریدے لا لیٹر میں آئی تھی۔

ٹیگز: