Wed, September 16, 2026

ٹرمپ انتظامیہ کا ایران پر دباؤ بڑھانے کے لیے ایرانی آئل ٹینکرز ضبط کرنے پر غور

ٹرمپ انتظامیہ کا ایران پر دباؤ بڑھانے کے لیے ایرانی آئل ٹینکرز ضبط کرنے پر غور

واشنگٹں : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے ایران پر دباؤ بڑھانے کے لیے مزید ایرانی آئل ٹینکرز ضبط کرنے کے منصوبے پر سنجیدگی سے غور شروع کر دیا ہے۔ امریکی اخبار "وال اسٹریٹ جرنل" کے مطابق، حکام کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد ایران کی سب سے بڑی آمدنی، یعنی تیل کی برآمدات، کو نشانہ بنانا ہے۔

اگر یہ منصوبہ عملی طور پر نافذ ہوا تو ایران کی معیشت پر بڑا دباؤ پڑ سکتا ہے، تاہم اس فیصلے کے سامنے کئی رکاوٹیں بھی ہیں۔ سب سے بڑا خدشہ ایران کی ممکنہ جوابی کارروائی کا ہے، جس کا امریکی عہدیدار تقریباً یقینی سمجھتے ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ واشنگٹن کو یہ خوف ہے کہ ایران خطے میں امریکی اتحادیوں کے آئل ٹینکروں کو نشانہ بنا سکتا ہے یا پھر آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں بچھا کر عالمی تیل کی ترسیل کو متاثر کر سکتا ہے۔

ماہرین نے اس پیش رفت پر تشویش ظاہر کی ہے کہ اس سے عالمی تیل کی مارکیٹ میں شدید اتار چڑھاؤ آ سکتا ہے اور خطے میں عسکری کشیدگی خطرناک حد تک بڑھ سکتی ہے۔

ٹیگز: