اسلام آباد: بحرین کے وزیر خارجہ ڈاکٹر عبداللطیف بن راشد الزیانی نے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے پر پاکستان کو مبارکباد دی۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بحرینی وزیر خارجہ نے مکہ معاہدے کو سراہتے ہوئے مستقبل قریب میں پاکستان کا دورہ کرنے کی خواہش کا بھی اظہار کیا۔
اسحاق ڈار نے بحرینی وزیر خارجہ کی پاکستان آمد کی خواہش کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان خطے اور دنیا میں امن و استحکام کے لیے مذاکرات اور سفارت کاری کے فروغ کے عزم پر قائم ہے۔ْ