Wed, September 16, 2026

کراچی کی بدحالی پر شاہد آفریدی کا اظہارِ افسوس

کراچی کی بدحالی پر شاہد آفریدی کا اظہارِ افسوس

لاہور : سابق قومی کپتان شاہد آفریدی نے کراچی کی موجودہ صورتحال پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہر کی حالت دیکھ کر شرمندگی ہوتی ہے۔

 پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کراچی ان کے لیے اچھے لوگوں اور خوبصورت یادوں کا شہر ہے، تاہم اب وہ یہاں کی کمی محسوس نہیں کرتے، صرف کراچی کے لوگ یاد آتے ہیں۔

شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ معاشی سرگرمیوں کے مرکز کراچی کو ’پیرس‘ کہنا حقیقت سے دور ہے۔ ان کے مطابق شہر کی بہتری کے لیے صرف ایک منصوبہ کافی نہیں بلکہ کئی شعبوں میں عملی اقدامات ضروری ہیں۔

سیاست کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ 2019 میں انہوں نے سیاست میں آنے کا ارادہ ختم کر دیا تھا اور اب سیاست کو اپنا شعبہ نہیں سمجھتے۔

ٹیگز: