Wed, September 16, 2026

ملک بھر میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی، این ڈی ایم اے کا الرٹ جاری

ملک بھر میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی، این ڈی ایم اے کا الرٹ جاری

لاہور: نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی ( این ڈی ایم اے ) نے ملک کے مختلف علاقوں میں 12 سے 17 اپریل کے دوران بارش اور برفباری کی پیشگوئی جاری کر دی ہے۔

این ڈی ایم اے کے مطابق اسلام آباد، مری، راولپنڈی، اٹک، جہلم، چکوال اور گجرات میں 13 سے 17 اپریل تک بارش کا امکان ہے۔ اسی طرح لاہور، سیالکوٹ، میانوالی اور منڈی بہاؤالدین میں بھی بارش متوقع ہے۔

خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع چترال، دیر، سوات، شانگلہ، کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد اور ہری پور میں بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ صوابی، چارسدہ، مردان، نوشہرہ، کوہاٹ، کرک اور بنوں میں بھی 12 سے 17 اپریل کے دوران بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

ڈیرہ اسماعیل خان میں اس دوران آندھی اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے علاقوں اسکردو، ہنزہ، گلگت، استور، دیامر، غذر، مظفرآباد، باغ، راولاکوٹ، حویلی اور وادی نیلم میں بھی بارش اور برفباری کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

این ڈی ایم اے نے خبردار کیا ہے کہ پہاڑی علاقوں میں مسلسل بارش کے باعث لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ موجود ہے، لہٰذا شہری احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

ٹیگز: