Wed, September 16, 2026

خیبرپختونخوا میں پولیس سرٹیفکیٹس کی فیس مقرر، ڈیجیٹل پیمنٹ سسٹم متعارف کرانے کا فیصلہ

خیبرپختونخوا میں پولیس سرٹیفکیٹس کی فیس مقرر، ڈیجیٹل پیمنٹ سسٹم متعارف کرانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے شہری خدمات کو منظم اور مؤثر بنانے کے لیے اہم اقدامات کرتے ہوئے پولیس سرٹیفکیٹس کی فیسوں کا باضابطہ تعین کر دیا ہے، جبکہ صوبے میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کے نظام کے اجرا کا بھی فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

کریکٹر سرٹیفکیٹ اور ویزا کلیئرنس سرٹیفکیٹ کی فیس 3 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔کرایہ داری فارم کے حصول کے لیے 2 ہزار روپے فیس رکھی گئی ہے۔پولیس کلیئرنس سرٹیفکیٹ کی فیس بھی 3 ہزار روپے ہو گی۔سرکاری ملازمتوں کی ویری فکیشن کے لیے 1 ہزار روپے فیس وصول کی جائے گی۔یہ اقدامات شہری درخواستوں کو منظم اور سہل انداز میں نمٹانے کے لیے اٹھائے گئے ہیں۔

دوسری جانب، خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے کو کیش لیس اکانومی کی طرف گامزن کرنے کے لیے یونیورسل ڈیجیٹل پیمنٹ سسٹم متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس حوالے سے وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ نے چیف سیکرٹری کو مراسلہ جاری کر دیا ہے، جس میں ہدایت دی گئی ہے کہ:

ہر قسم کے کاروبار اور مالی لین دین کے لیے آن لائن ادائیگی کو لازم قرار دیا جائے۔خیبرپختونخوا ملک کا پہلا صوبہ ہوگا جو کیش لیس سسٹم اپنائے گا۔یہ نظام موبائل کمپنیوں کے اشتراک سے تشکیل دیا جائے گا۔ویلیج کونسلز کی سطح پر دکانوں، اسٹالز اور ریڑھیوں کا ڈیٹا اکٹھا کیا جائے گا۔پبلک ٹرانسپورٹ اور کاروباری مراکز میں QR کوڈ آویزاں کرنا لازم ہوگا۔
حکام کے مطابق، یہ اقدامات نہ صرف شفافیت کو فروغ دیں گے بلکہ عوام کو آسان، محفوظ اور جدید مالی سہولیات فراہم کریں گے۔

ٹیگز: