Wed, September 16, 2026

پنجاب پولیس کی ایس پی عائشہ بٹ کو بین الاقوامی اعزاز مل گیا ، پاکستان کا نام روشن

پنجاب پولیس کی ایس پی عائشہ بٹ کو بین الاقوامی اعزاز مل گیا ، پاکستان کا نام روشن

لاہور: پنجاب پولیس کی بہادر اور محنتی خاتون افسر ایس پی عائشہ بٹ نے بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا نام روشن کیا ہے۔ انہیں انٹرنیشنل ایسوسی ایشن آف ویمن پولیس (IAWP) کی جانب سے 2025 کا "Excellence in Performance Award" دیا گیا۔

یہ ایوارڈ سکاٹ لینڈ کے شہر گلاسگو میں ہونے والی کانفرنس میں دیا گیا، جس میں دنیا بھر سے 40 سے زیادہ ممالک کی خواتین پولیس افسران نے شرکت کی۔

IAWP کی صدر نے عائشہ بٹ کو ان کی بہترین کارکردگی اور عوام کی خدمت کے اعتراف میں یہ اعزاز دیا۔ یہ ایوارڈ ہر سال صرف ایک ایسی خاتون پولیس افسر کو ملتا ہے جو اپنی فیلڈ میں نمایاں کام کرتی ہے۔

عائشہ بٹ اس وقت گوجرانوالہ میں سٹی ٹریفک آفیسر کے طور پر خدمات انجام دے رہی ہیں۔ انہیں خاص طور پر ٹریفک سیفٹی، عوام اور پولیس کے درمیان اعتماد بڑھانے اور اپنے کام میں مثالی کارکردگی دکھانے پر یہ ایوارڈ ملا ہے۔پنجاب پولیس کی قیادت نے انہیں اس کامیابی پر مبارکباد دی اور کہا کہ یہ پورے فورس کے لیے فخر کا لمحہ ہے۔

ٹیگز: