Wed, September 16, 2026

صدر اور وزیراعظم کا اورکزئی آپریشن میں شہداء کو خراجِ عقیدت پیش

صدر اور وزیراعظم کا اورکزئی آپریشن میں شہداء کو خراجِ عقیدت پیش

اسلام آباد :  صدرِ مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اورکزئی میں سیکیورٹی فورسز کی بھارتی سرپرست دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائی پر جوانوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

صدر آصف زرداری نے اپنے پیغام میں کہا کہ لیفٹیننٹ کرنل جنید طارق اور میجر طیب راحت سمیت دیگر شہداء نے وطن کے دفاع کے لیے اپنی جانیں قربان کر کے قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاک فوج نے دشمن نیٹ ورک کو توڑ کر یہ ثابت کر دیا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف پاکستانی قوم اور اس کے ادارے مکمل طور پر متحد ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے بھی اورکزئی کے علاقے جمال مایہ میں ہونے والے کامیاب آپریشن پر فورسز کی کارکردگی کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی اور ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک یہ جنگ جاری رہے گی۔

شہباز شریف نے کہا کہ پاک فوج کے بہادر افسر اور جوان اپنی جانوں کی پروا کیے بغیر وطن کے تحفظ کے لیے برسرِ پیکار ہیں، اور پوری قوم ان کی قربانیوں پر فخر کرتی ہے۔

ٹیگز: