Wed, September 16, 2026

امریکہ نے غزہ جنگ بندی کی نگرانی کے لیے 200 اہلکار بھیجنے کا فیصلہ کر لیا

امریکہ نے غزہ جنگ بندی کی نگرانی کے لیے 200 اہلکار بھیجنے کا فیصلہ کر لیا

واشنگٹن: امریکہ نے غزہ میں ہونے والی جنگ بندی کی نگرانی کے لیے 200 اہلکاروں پر مشتمل ایک بین الاقوامی فورس بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس فورس میں مصر، قطر، ترکی اور ممکنہ طور پر متحدہ عرب امارات کے فوجی بھی شامل ہوں گے۔ ان کا کام جنگ بندی پر عمل درآمد کو یقینی بنانا اور کسی بھی خلاف ورزی یا دراندازی کی نگرانی کرنا ہوگا۔

تاہم امریکی حکام نے واضح کیا ہے کہ کوئی امریکی فوجی غزہ میں تعینات نہیں کیا جائے گا۔ امریکہ اپنی سینٹرل کمانڈ کے ذریعے اسرائیل میں ایک سول اور ملٹری رابطہ مرکز قائم کرے گا جو اس فورس کے آپریشنز کی نگرانی کرے گا اور انسانی امداد کی ترسیل میں بھی مدد فراہم کرے گا۔

یہ بین الاقوامی فورس امریکی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ ایڈمرل بریڈ کوپر کی قیادت میں کام کرے گی۔ ابھی تک یہ واضح نہیں ہو سکا کہ یہ فورس کہاں تعینات کی جائے گی، مگر امریکہ اس جنگ بندی کے نفاذ میں کلیدی کردار ادا کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

ٹیگز: