Wed, September 16, 2026

 مریم نواز کا راولپنڈی کے لیے بڑا تحفہ؛ 179 دنوں میں 5 انڈرپاسز کی تعمیر کا ریکارڈ، معرکہ حق سکوائر کا افتتاح

 مریم نواز کا راولپنڈی کے لیے بڑا تحفہ؛ 179 دنوں میں 5 انڈرپاسز کی تعمیر کا ریکارڈ، معرکہ حق سکوائر کا افتتاح

راولپنڈی : وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے راولپنڈی میں تعمیراتی معجزہ کر دکھایا، جہاں محض 179 روز کی قلیل مدت میں 5 انڈر پاسز، 2 اوور ہیڈ برجز اور جدید ترین پیڈسٹرین برج پر مشتمل "معرکہ حق سکوائر" کا افتتاح کر دیا گیا ہے۔ یہ پاکستان کی تاریخ کا پہلا منصوبہ ہے جو اتنی ریکارڈ رفتار کے ساتھ مکمل کیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ نے سگنل فری کوریڈور کے مختلف حصوں، بالخصوص انیکسی چوک سے جی پی او چوک تک کے روٹ کا دورہ کیا اور تعمیراتی معیار کو سراہا۔ اس موقع پر صوبائی وزیر صہیب احمد بھرتھ نے بریفنگ میں بتایا کہ 25 کلومیٹر طویل اس سگنل فری کوریڈور سے روزانہ 2 لاکھ سے زائد گاڑیاں مستفید ہوں گی، جس سے شہر کا ٹریفک نظام مکمل طور پر بدل جائے گا۔

مریم نواز شریف نے منصوبے کی کامیابی پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ کوریڈور راولپنڈی کے شہری طرزِ زندگی (Urban Culture) میں ایک انقلابی تبدیلی لائے گا۔ انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ روات تا موٹر وے منصوبے کے دو فیز مکمل ہو چکے ہیں اور جلد ہی ریس کورس، چیئرنگ کراس اور اے ایف آئی سی چوک میں بھی نئے انڈر پاسز کی تعمیر شروع کر دی جائے گی، جس کے بعد اس کوریڈور میں مجموعی طور پر 9 انڈر پاس اور 3 فلائی اوور فعال ہوں گے۔

ٹیگز: