بحرین:بحرین کی انٹیلی جنس ایجنسیوں نے ایک اہم کارروائی کرتے ہوئے بھارتی نژاد ٹیلی کام انجینئر، نتن موہن کو گرفتار کر لیا ہے۔ ملزم پر الزام ہے کہ اس نے بحرین کی سلامتی سے متعلق انتہائی حساس ڈیٹا اور سٹریٹجک مقامات کی معلومات اسرائیلی خفیہ ادارے ’موساد‘ کو منتقل کی ہیں۔
حساس معلومات کی ترسیل: ملزم نے بحرین کے اہم دفاعی اور اسٹریٹجک مقامات کی جیو سپیشل معلومات، تصاویر اور ویڈیوز غیر ملکی ایجنسی کو فراہم کیں۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق، یہ ڈیٹا غیر ملکی انٹیلی جنس کے لیے اہداف کے تعین اور سیکیورٹی تجزیوں میں معاون ثابت ہو سکتا تھا۔
بحرین کی وزارتِ داخلہ نے گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ معاملے کی گہرائی سے تحقیقات کی جا رہی ہیں، تاہم فی الحال مزید تکنیکی تفصیلات منظرِ عام پر نہیں لائی گئیں۔