Wed, September 16, 2026

ملک بھر میں لاکھوں فرزندان اسلام آج اعتکاف بیٹھیں گے

ملک بھر میں لاکھوں فرزندان اسلام آج اعتکاف بیٹھیں گے

لاہور : ملک بھر کی مساجد میں آج 20 رمضان المبارک (منگل) بعد نماز عصر سے لاکھوں افراد اعتکاف میں بیٹھیں گے۔ اس دوران معتکفین ہزار راتوں میں سب سے افضل رات، لیلۃ القدر، تلاش کریں گے اور عید الفطر کے چاند نظر آنے پر اعتکاف ختم ہو جائے گا۔

معتکفین نے اپنی تیاریاں مکمل کر لی ہیں، مساجد میں مزید رونق بڑھ جائے گی اور خواتین اپنے گھروں میں اعتکاف کریں گی۔ مساجد کی کمیٹیوں نے سحری اور افطار کے انتظامات بھی مکمل کر دیے ہیں تاکہ معتکفین کو سہولت فراہم ہو۔

رواں سال کئی مساجد میں اجتماعی اعتکاف کے بھی انتظامات کیے گئے ہیں۔ داتا دربار مسجد میں تقریباً 1,600 افراد اعتکاف کریں گے، تاریخی بادشاہی مسجد میں 800، جبکہ جامع مسجد القادسیہ چوبر جی، جامعہ نعیمیہ، جامعہ اشرفیہ اور جامع مسجد شہداء سمیت دیگر مساجد میں بھی ہزاروں افراد شریک ہوں گے۔ داتا دربار میں معتکفین کے قیام اور طعام کے اخراجات محکمہ اوقاف برداشت کرے گا۔

یاد رہے کہ تحریک منہاج القرآن کے بانی شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہر القادری نے اس سال اپنا اجتماعی اعتکاف ملتوی کر دیا ہے، جو گزشتہ 35 سال سے مسلسل منعقد ہوتا رہا تھا۔

ٹیگز: