Wed, September 16, 2026

بھارت کی 'جین زی' تحریک نے مودی اقتدار کی بنیادیں ہلا دیں؛ عالمی میڈیا کی نظریں نئی دہلی پر جم گئیں

بھارت کی 'جین زی' تحریک نے مودی اقتدار کی بنیادیں ہلا دیں؛ عالمی میڈیا کی نظریں نئی دہلی پر جم گئیں

  نئی دہلی :بھارت میں مودی حکومت کو ایک ایسے غیر متوقع چیلنج کا سامنا ہے جس کی ماضی میں کوئی مثال نہیں ملتی۔ سوشل میڈیا سے جنم لینے والی نوجوانوں کی غیر روایتی تحریک 'کاکروچ جنتا پارٹی' اب مودی اقتدار کے لیے حقیقی خطرہ بن چکی ہے اور اس کی بازگشت عالمی میڈیا کی شہ سرخیوں میں سنائی دے رہی ہے۔

رپورٹ کے مطابق، یہ تحریک کسی روایتی سیاسی جماعت نے نہیں بلکہ بھارت کی 'جین زی' (Gen Z) یعنی نوجوان نسل نے آن لائن میمز کے ذریعے شروع کی تھی، جو اب نئی دہلی کی سڑکوں پر ایک بڑے احتجاجی طوفان کی شکل اختیار کر چکی ہے۔ اس احتجاج نے مودی سرکار کو شدید ترین دفاعی پوزیشن پر آنے پر مجبور کر دیا ہے۔

عالمی مبصرین کے مطابق، مودی حکومت اس تحریک کی مقبولیت اور پھیلاؤ سے سخت پریشان ہے کیونکہ نوجوانوں کا یہ احتجاج کسی ایک رہنما یا روایتی سیاسی منشور کے بغیر صرف ڈیجیٹل رابطوں کے ذریعے منظم ہو رہا ہے، جسے روکنے میں بھارتی انتظامیہ مکمل طور پر ناکام نظر آتی ہے۔ ماہرین اسے مودی سرکار کے خلاف بھارتی نوجوانوں کا ایک منفرد اور بڑا لاوا قرار دے رہے ہیں۔

ٹیگز: