واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے واشنگٹن سے مذاکرات کا عمل دوبارہ شروع رکھنے کی خواہش ظاہر کی ہے، جس پر امریکا نے رضامندی کا اظہار کیا ہے۔
اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر جاری پیغام میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ تہران نے بات چیت جاری رکھنے کے لیے رابطہ کیا، تاہم امریکی انتظامیہ نے ایرانی حکام کو واضح الفاظ میں آگاہ کر دیا ہے کہ جنگ بندی کا مرحلہ اب اختتام پذیر ہو چکا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ امریکا نے ایران کو دوٹوک پیغام دیا ہے کہ جنگ بندی اب ماضی کا حصہ ہے اور موجودہ صورتحال کے حوالے سے واشنگٹن کا مؤقف کسی ابہام کا شکار نہیں۔