Wed, September 16, 2026

سونے کی قیمت میں دوبارہ کمی ریکارڈ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 32 ہزار سے زائد کا ہوگیا

سونے کی قیمت میں دوبارہ کمی ریکارڈ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 32 ہزار سے زائد کا ہوگیا

کراچی: سونے کی قیمت میں پھر کمی، فی تولہ نرخ 4 لاکھ 32 ہزار 463 روپے پر آگئے

ملک میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ روز اضافے کے بعد آج سونے کے نرخوں میں دوبارہ کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

صرافہ مارکیٹ کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 1400 روپے کی کمی ہوئی، جس کے بعد ملک بھر میں ایک تولہ سونا 4 لاکھ 32 ہزار 463 روپے کا ہوگیا۔

دوسری جانب 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 1200 روپے کی کمی سامنے آئی ہے، جس کے بعد اس کا بھاؤ 3 لاکھ 70 ہزار 744 روپے ہوگیا۔

صرافہ ایسوسی ایشن کے اعداد و شمار کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی دیکھی گئی، جہاں فی اونس نرخ 14 ڈالر کم ہو کر 4001 ڈالر کی سطح پر آگئے ہیں۔
 
 
 
 
 
 
 
 
 


 

ٹیگز: