اسلام آباد: نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی زیرِ صدارت او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین کی تیاریوں کے حوالے سے اعلیٰ سطحی کمیٹی کا آٹھواں اجلاس ہوا۔ اجلاس میں 12 اور 13 جولائی کو اسلام آباد میں منعقد ہونے والی کانفرنس کے مختلف پہلوؤں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
شرکاء نے کانفرنس کے پروگرام، سکیورٹی، پروٹوکول، میڈیا کوریج اور لاجسٹکس سے متعلق انتظامات پر بریفنگ دی، جبکہ اجلاس میں ان تمام امور کو بروقت مکمل کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔