Wed, September 16, 2026

ستھرا پنجاب کی کامیابی کے بعد اب "سدھرا پنجاب" مہم کا آغاز، عظمیٰ بخاری کا اعلان

ستھرا پنجاب کی کامیابی کے بعد اب

لاہور:وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے اعلان کیا ہے کہ ستھرا پنجاب مہم کی کامیابی کے بعد صوبے میں ترقی اور اصلاحات کو مزید آگے بڑھانے کے لیے نئی مہم "سدھرا پنجاب" شروع کی گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس مہم کا مقصد صفائی، ترقی اور امن و امان کے نظام کو مزید بہتر کرنا ہے۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پنجاب میں جرائم کی شرح میں نمایاں کمی ہوئی ہے، خاص طور پر لاہور میں 68 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کی وجہ سے لاہور کو کئی بین الاقوامی شہروں سے زیادہ محفوظ قرار دیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پنجاب بھر میں اب تک 1509 اشتہاری گرفتار کیے جا چکے ہیں اور 614 بچوں کو بازیاب کرایا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ صوبے میں سی سی ڈی کو ایف بی آئی کی طرز پر مضبوط کیا گیا ہے، جو اب تک 1500 سے زائد اشتہاریوں کو گرفتار کرنے میں کامیاب رہا ہے۔ وزیر اطلاعات نے واضح کیا کہ اب کسی چور یا مجرم کو پنجاب میں کوئی رعایت نہیں دی جائے گی اور سدھرا پنجاب مہم اس جدوجہد کا حصہ ہے جس سے صوبے کو ترقی کی نئی راہ ملے گی۔

ٹیگز: