Wed, September 16, 2026

کورنگی میں پاکستان کا پہلا خصوصی آٹزم رہائشی مرکز قائم

کورنگی میں پاکستان کا پہلا خصوصی آٹزم رہائشی مرکز قائم

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ اور آصفہ بھٹو نے کورنگی میں سینٹر فار آٹزم کا افتتاح کردیا۔ مرکز کو پاکستان میں آٹزم سے متاثرہ افراد کے لیے پہلا خصوصی رہائشی مرکز قرار دیا گیا ہے۔

سینٹر فار آٹزم میں بچوں کو نگہداشت، تربیت اور بحالی کی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ سی آرٹس ریزیڈنشل سینٹر میں 250 آٹزم سے متاثرہ بچوں کی ضروریات پوری کرنے کی گنجائش موجود ہے۔

مرکز کے قیام کا مقصد آٹزم سے متاثرہ بچوں کو بہتر نگہداشت، تربیت اور بحالی کی معیاری سہولیات فراہم کرنا ہے۔

ٹیگز: