لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے آکسفورڈ یونیورسٹی پریس پاکستان کے وفد نے ملاقات کی، جس میں صوبے میں تعلیمی معیار بہتر بنانے اور فروغِ تعلیم کے مختلف اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
آکسفورڈ یونیورسٹی پریس کے وفد نے معیارِ تعلیم کے لیے مریم نواز کے اقدامات کو سراہا اور نواز شریف سکول آف ایمیننس منصوبے کو قابلِ تحسین قرار دیا۔
وفد نے پنجاب میں فروغِ تعلیم کے لیے بھرپور تعاون کی پیشکش کی۔ ملاقات میں نواز شریف سکول آف ایمیننس میں آکسفورڈ یونیورسٹی پریس کے نصاب کا پائلٹ پراجیکٹ شروع کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔